گجرات:زرعی اراضی سے جلد نکاسی آب کی ہدایت

گجرات:زرعی اراضی سے جلد نکاسی آب کی ہدایت

دستیاب وسائل اور ہیوی مشینری کو بہتر انداز میں استعمال کیا جائے :ایم ڈی واسا

گجرات (نامہ نگار )منیجنگ ڈائریکٹر واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ نے ڈائریکٹر انجینئرنگ شیخ عبدالوہاب کے ہمراہ مدینہ سیداں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہیوی مشینری کے ذریعے زرعی زمینوں میں جمع پانی کی نکاسی کیلئے جاری آپریشن کا جائزہ لیتے ہوئے زمینوں سے پانی کی فوری نکاسی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں اس مسئلے کے مستقل حل کیلئے منصوبہ بندی پر بھی توجہ دی جائے ،دوران دورہ ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے موقع پر جاری نکاسی آب کے آپریشن کا معائنہ کیا جبکہ متعلقہ افسر وں سے کام کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں،انہوں نے ہدایت کی کہ زرعی زمینوں میں جمع پانی کی نکاسی کیلئے دستیاب وسائل اور ہیوی مشینری کو بہتر انداز میں استعمال کیا جائے تاکہ متاثرہ زمینوں سے پانی جلد از جلد نکالنے کیلئے عملی اقدامات کیے جا سکیں،اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا شیخ عبدالوہاب نے ایم ڈی واسا کو جاری آپریشن، ہیوی مشینری کے استعمال اور نکاسی آب کے حوالے سے کئے جانیوالے اقدامات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے موقع پر موجود صورتِ حال اور درپیش ضروریات سے بھی آگاہ کیا،ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فوری ریلیف کے اقدامات کے ساتھ مسئلے کے مستقل حل پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...