سمبڑیال :روڈ پرپارکنگ سٹینڈز کی پالیسی سے راستے محدود

سمبڑیال :روڈ پرپارکنگ سٹینڈز کی پالیسی سے راستے محدود

سیالکوٹ، وزیرآباد روڈ پر خطیررقم خرچ، لاری اڈا پر ٹریفک نظام درست نہ ہو سکا

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )سیالکوٹ، وزیرآباد روڈ پر اربوں روپے کی خطیر رقم خرچ ہونے کے باوجود سمبڑیال لاری اڈا پر ٹریفک کا نظام درست نہ ہو سکا۔ انتظامی غفلت اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث اڈے کی خوبصورتی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ شہریوں اور راہگیروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ سمبڑیال انتظامیہ کی روڈ کے اوپر پارکنگ سٹینڈز کے قیام کی پالیسی نے لاری اڈ اکی خوبصورتی کو متاثر کر دیا جس سے دو رویہ روڈ کی چوڑائی سکڑ گئی جبکہ مختلف مقامات پر قائم تجاوزات کے باعث پیدل چلنے والوں کے راستے بھی محدود ہو کر رہ گئے ۔شہریوں کے مطابق لاری اڈا پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے مؤثر ٹریفک پلان موجود نہیں، جبکہ سڑک عبور کرنے والے شہریوں کی سہولت اور حفاظت کیلئے بھی کوئی مناسب انتظام دکھائی نہیں دیتا۔ اس صورتحال کے باعث ٹریفک مسائل میں اضافے اور شہریوں کو روزمرہ آمدورفت اور سڑک کراسنگ میں دشواری کا سامنا ہے ۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز، چیف سیکرٹری پنجاب، چیف انجینئر ہائی ویز،ڈی سی ، ڈی پی او سیالکوٹ، ڈسٹرکٹ انچارج ٹریفک پولیس اور دوسرے متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...