حافظ آباد :دانش سکول میں سائنس،آرٹ نمائش کا انعقاد
طالبات ڈاکٹرز، انجینئرز، سائنسدان بن کر ملک کا نام روشن کریں گی:پر نسپل
حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )گورنمنٹ سنٹر آف ایکسی لینس/دانش سکول میں سالانہ سائنس،آرٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔پرنسپل شائستہ عامر نے نمائش کا افتتاح کیا۔سکول طالبات کی جانب سے سائنس،آرٹ نمائش میں فنی،تخلیقی اور دور حاضر کی نت نئی ایجادات سے متعلق 3 ہزار سے زائد ماڈلز تیار کیے گئے جن میں کمپیوٹر، سائنس ،میڈیکل،آرٹ اینڈ کلچر،شجر کاری،پانی کے تحفظ ،شمسی توانائی،الیکٹرک و انرجی سمیت دیگر ماڈلز شامل تھے ۔پرنسپل شائستہ عامر کا کہنا تھا کہ طالبات کی فنی تخلیقی صلاحیتیں اور اساتذہ کی محنت اس بات کا مظہر ہیں اگر بچوں کو نصابی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل کے بھی مواقع فراہم کیے جائیں تو یقینا یہی بچے نہ صرف اپنے ملک پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کے جوہر دکھا سکتے ہیں انکا کہنا تھا کہ جس محنت،لگن سے سکول طالبات نے سبق آموز ماڈلز تیار کیے ہیں وہ مستقبل میں انکی کامیابی کی ضمانت ہیں اور یہی طالبات مستقبل میں ڈاکٹرز، انجینئرز، سائنسدان بن کر ملک کا نام روشن کریں گی۔اس موقع پر طالبات کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی ٹیچرز کی رہنمائی میں ایسے ماڈلز تیار کیے ہیں جو ہمارے کلاس ورک کا حصہ ہیں اور ٹیم ورک سے ہمیں بہت کچھ سیکھنا کا موقعہ ملا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments