کٹائو سے بچائو کیلئے چناب پر بند کی تعمیر جلد مکمل کرنے کا حکم
پتھر اور دیگر تعمیراتی میٹریل کوالٹی کے مطابق 100فیصد بہتر ہونا چاہیے :ڈپٹی کمشنر
حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر حسین بہادر نے دریائے چناب کے کنارے مختلف دیہات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب اور کٹا ئوسے بچاؤ کیلئے زیر تعمیر حفاظتی بند کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے بہک احمد یار،کوٹ کمیر اور بھون فاضل کا دورہ کیا اور وہاں محکمہ ایری گیشن کی جانب سے بنائے جانے والے حفاظتی بند کا معائنہ کیا۔ایس ڈی او ایری گیشن قادرآباد ڈویژن نے تعمیراتی کاموں پربریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ایری گیشن کو ہدایت کی کہ تمام حفاظتی بند /سٹڈ جلد از جلد مکمل کئے جائیں اور ان کی تعمیر میں استعمال ہونے والا پتھر اور دیگر تعمیراتی میٹریل کوالٹی کے مطابق 100فیصد بہتر ہونا چاہیے انکا کہنا تھا کہ بھون فاضل اور دیگر دیہات میں دریائی کٹاؤ سے پہلے ہی مقامی افراد کی قیمتی زرعی اراضی کا نقصان ہو چکا اس لیے کٹاؤ کو روکنے کیلئے حفاظتی بند /سٹڈ بغیر کسی تاخیر کے جلد مکمل کیے جائیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے مریم نوا ہسپتال جلاپور بھٹیاں کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کو دستیاب مفت ادویات طبی سہولیات،سٹاف کی حاضری صفائی میڈیسن ریکارڈ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments