فنڈز کی عدم فراہمی ، ہیڈ چھناواں پل کی تعمیر میں تاخیر
ستونوں کی تعمیر کے بعد 10ماہ سے کام جوں کا توں ، شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات
جامکے چٹھہ(نامہ نگار)فنڈز کی عدم دستیابی کے با عث نہر لوئر چناب کے ہیڈ چھناواں نئے پل کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر ہونے لگی ،18جنوری 2026 سے پل کے ستونوں پر کا شروع ہوا ان ستونوں کوکھڑا کرکے کام چھوڑدیاگیا جو 10 ماہ گزرنے کے بعد بھی جوں کاتوں ہے ۔ دریائے چناب سے نکلنے والی سب سے بڑی مینول نہر لوئر چناب کا ہیڈ چھناواں کے 140سالہ پرانا پل جس کی معیاد کئی سال پہلے ختم ہوچکی تھی جس کے پیش نظرنئے پل کی ضرورت پیش آئی ،نئے پل کی تعمیر، بجٹ کی عدم فراہمی سے کام متاثر ہے ۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ چھناواں کے مقام پر نئے پل کی تعمیر اس علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کیونکہ اس پل کی تکمیل سے وزیرآباد سے براستہ جامکے چٹھہ کوٹ ہرا سے براستہ پنڈی بھٹیاں سرگودھا چنیوٹ فیصل آباد جھنگ گوجرہ کیساتھ ساتھ گردونواح کے علاقوں کے ہزاروں شہریوں کو آمدورفت میں بڑی سہولت میسر آئے گی تاہم فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث منصوبہ 10 ماہ گزرنے کے بعد بھی اب بھی تاخیر کا شکارہے ۔شہریوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کے منصوبے کیلئے فوری طور پر فنڈز جاری کئے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments