سیاسی سرپرستی، تجاوزات مافیا پھر سرگرم، انتظامیہ بے بس
گجرات شہرکی اہم شاہراہوں، بازاروں میں دوبارہ تجاوزات قائم ،میونسپل کارپوریشن ،پیرافورس کاعملہ خانہ پوری کرنے کیلئے ریڑھی بانوں کوتنگ کرنے لگا
گجرات(سٹی رپورٹر )شہرمیں تجاوزات مافیا پھر سرگرم،سیاسی پشت پناہی کے باعث تجاوزات کیخلاف آپریشن سرد مہری کاشکار،تاجرتنظیموں کے آگے انتظامی مشینری بے بس، شہرکی اہم شاہراہوں، بازاروں میں دوبارہ تجاوزات قائم ہو گئیں ،میونسپل کارپوریشن گجرات،پیرافورس کاعملہ صرف خانہ پوری کرنے کیلئے ریڑھی بانوں کوبے جاتنگ کرنے اور اپنی جیبیں گرم کرنے میں مصروف ہے ۔ کچھ عرصہ قبل پنجاب حکومت کی طرف سے جہاں پنجاب بھرمیں بلاتفریق وامتیاز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاگیا تھاوہیں گجرات کے تمام شہروں میں توڑ پھوڑ کاسلسل جاری رہا اورحکومت نے تاجروں ودیگرقبضہ مافیا سے سرکاری جگہ واہ گزار بھی کر الی مگرجونہی انتظامی عہدوں پرتبدیلیاں ہوئیں تو تاجروں نے دوبارہ بازاروں میں تجاوزات بھی قائم کرلیں، تاجرتنظیموں نے کافی شورشرابا کرتے ہوئے سیاسی چھتری تلے پناہ لیتے ہوئے آپریشن رکوا دیا اور بازاروں میں تجاوزات قائم کرلیں ،شہرکی اہم علاقوں سرکلرروڈ، مسلم بازار،تمبل بازار، کٹڑہ بازار، شاہجہانگیرروڈ، ریلوے روڈ،سرگودھا روڈ، مین جی ٹی روڈ،بھمبرروڈ ودیگرعلاقے اب بھی تجاوزات مافیا کے نرغے میں ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ودیگر ادارے مشترکہ میکنزم ترتیب دیکر تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کویقینی بنائیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments