مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنانے کی منظوری، 15 ارب 39 کروڑ روپے لاگت آئیگی
تعمیراتی تخمینہ 8 ارب 38 کروڑ 66 لاکھ روپے ،سہولیات فراہمی کیلئے 7 ارب روپے سے زائد کے فنڈزمختص،اندرون شہر جی ٹی روڈ حیدری انڈر پاس کے قریب خالی اراضی پر تعمیر کیلئے سرگرمیاں تیز
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ میں دل کے علاج کیلئے مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال بنانے کی منظوری دے دی جس پر مجموعی لاگت 15 ارب 39 کروڑ 31 لاکھ روپے آئے گی جن میں تعمیراتی تخمینہ 8ارب 38کروڑ 66لاکھ روپے جبکہ سہولیات فراہمی کیلئے 7ارب روپے سے زائد کے فنڈزمختص کئے گئے دل کے امراض کے علاج کیلئے بڑے ہسپتال کی منظوری کے بعد متعلقہ اداروں کو باقاعدہ انتظامات مکمل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ سیکرٹری سپیشلائزیشن ہیلتھ پنجاب نے گوجرانوالہ میں کارڈیالوجی منصوبے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ہیلتھ شعبہ کے میگا پراجیکٹ کے تعمیراتی کام کی مدت 30اپریل 2029مقرر کی گئی ہے ، انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام کے بعد گوجرانوالہ کے شہریوں کو دل کے علاج کی سہولیات میسر ہونگی۔ گوجرانوالہ کے دل کے مریضوں کو علاج کیلئے لاہور یا وزیر آباد جانا پڑتا ہے اندرون شہر جی ٹی روڈ حیدری انڈر پاس کے قریب خالی اراضی پر ہسپتال کی تعمیر کیلئے کام جلد شروع کرنے کیلئے تیاریاں تیز کردی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments