لالہ موسیٰ:بیوی کو پھندا دے کر قتل کرنیوالا گرفتار
کاشف خلع سے انکار پر رخسانہ کو ورغلا کر لے گیا اور راستے میں مار ڈالا
گلیانہ‘لالہ موسیٰ ،گجرات(نامہ نگار‘نمائندہ دنیا ،سٹی رپورٹر )گلیانہ پولیس نے گھریلوناچاقی پر بیوی کو قتل کرنے والے شوہرکو آلہ قتل سمیت گرفتارکر لیا ۔ گلیانہ کے رہائشی نیاز علی کی 29سالہ بیٹی رخسانہ کی شادی 6سال قبل کاشف سے ہوئی ، دونوں میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا ،رخسانہ ایک ماہ سے ناراض ہو کر والدین کے گھر رہ رہی تھی اور خلع کیلئے عدالت میں دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔ 20اکتوبر کو کاشف سسرال آیا اور رخسانہ کو بہلا کر ساتھ لے گیا۔ بعد ازاں اہل خانہ نے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو رخسانہ کا موبائل فون مسلسل بند ملا جس پر انہیں تشویش ہوئی ، تلاش کے دوران گھر کے قریب واقع بھٹہ خشت کے نزدیک جھاڑیوں میں جمع پانی سے رخسانہ کی لاش برآمد ہوئی، پھندا ڈال کر اور تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔ پو لیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔ ایس ایچ او تھانہ گلیانہ انسپکٹر شیراز حیدر اور دیگر پولیس افسروں پر مشتمل خصوصی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی، تکنیکی شواہد کی مدد سے مقتولہ کے شوہر کاشف کو گرفتار کر لیا۔دورانِ تفتیش ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اسے دعویٰ واپس لینے کا کہا تاہم انکار پر بہلا پھسلا کر گھر جانے کیلئے راضی کر لیا اور راستے میں قتل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments