وزیرآباد :تحصیل ہسپتال میں ہیلتھ کارڈ کی رقم کے آڈٹ کیلئے مراسلہ
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال وزیرآباد میں مریم نواز ہیلتھ کارڈ کی مد میں آنے والے ساڑھے پانچ کروڑ روپے کے آڈٹ کے معاملات پر سی ای او ہیلتھ گوجرانوالہ نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو مراسلہ بھیج دیا ،
مراسلے میں 2023سے جون 2026تک کے تمام ریکارڈ کا ایکسٹرنل آڈٹ کر انے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہیلتھ کارڈ کے تحت ہونے والے علاج، ادائیگیوں اور دیگر مالی معاملات کی شفاف تحقیقات کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments