ملکوال:کار ،موٹرسائیکل میں ٹکر‘خاتون سمیت 2جاں بحق
چاندنی چوک میں حادثہ ، اظہر اقبال اور شازیہ خالد موقع پر دم توڑ گئے ،شمیم اختر زخمی
ملکوال(نمائندہ دنیا )تیزرفتاری کے باعث کار اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے ، خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ چک نمبر 20 کے رہائشی 60 سالہ اظہر اقبال دو خواتین 70 سالہ شمیم اختر اور 40 سالہ شازیہ خالد کے ساتھ موٹر سائیکل پر ملکوال سے گاؤں جا رہے تھے ۔ جب وہ چک رائب کے قریب چاندنی چوک میں پہنچے تو تیزرفتار کار سے ٹکر ہو گئی ، حادثے میں اظہر اقبال اور شازیہ خالد جاں بحق ہو گئے جبکہ شمیم اختر زخمی ہو گئی۔ ریسکیو 1122 ملکوال کے عملہ نے لاشوں اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال منتقل کردیا، ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments