نوشہرہ ورکاں کے 2روٹس پر گرین بس چلانے کا مطالبہ
اکثر مقامات پر سروس شروع ہونے کے باوجود نوشہرہ ورکاں نظر انداز:شہر ی
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ضلع گوجرانوالہ کی دیگر تحصیلوں اور قصبوں میں الیکٹرک بس سروس کے روٹس منظور ہونے اور اکثر مقامات پر سروس شروع ہونے کے باوجود تحصیل نوشہرہ ورکاں کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے جس پر عوامی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔سٹی صدر مسلم لیگ (ن)اقبال صدیق سدھو سابق وائس چیئرمین بلدیہ اور عوامی حلقوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی مدثر قیوم ناہرا، کمشنر گوجرانوالہ محمد علی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ نوشہرہ ورکاں کے لئے دو الیکٹرک بس روٹس پر فوری بسیں چلائی جائیں ان میں پہلا روٹ گوجرانوا لہ کچہری سے اعوان چوک اور بڈھا گورائیہ کے راستے نوشہرہ ورکاں جبکہ دوسرا شیخوپورہ موڑ سے کھیالی بائی پاس اور تتلے عالی کے راستے نوشہرہ ورکاں تک مختص کیا جائے ۔ الیکٹرک بسوں کیلئے ان روٹس کی سڑکیں بھی کارپٹ ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی واضح ہدایات ہیں کہ الیکٹرک بسوں کیلئے پسماندہ علاقوں کو ترجیح دی جائے ،نوشہرہ ورکاں پسماندہ علاقہ ہے ، عوام کو جدید اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہونا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments