انٹر پارٹ ون نتائج ،پنجاب کالج نوشہرہ نے میدان مار لیا
میٹرک کی پو زیشن ہولڈر زریں امتیاز نے میڈیکل گروپ میں 531نمبر لئے
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج میں پنجاب کالج نے میدان مار لیا، تمام شعبوں میں پہلی پوزیشنز حاصل کر لیں ۔ گوجرانوالہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق پنجاب کالج کی طالبہ زریں امتیاز نے میڈیکل گروپ میں 555 میں سے 531 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ امامہ طاہر نے آئی کام میں 600 میں سے 555 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ فریحہ دلشاد نے ایف اے آئی ٹی میں 575 میں سے 522 نمبر اور گوہر سجاد نے آئی سی ایس میں 560 میں سے 514 نمبر حاصل کر کے نوشہرہ ورکاں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ واضح رہے کہ زریں امتیاز نے گزشتہ سال میٹرک امتحانات میں بھی 1200 میں سے 1174 نمبر حاصل کرکے نوشہرہ ورکاں میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments