ڈسکہ:ڈپٹی کمشنر کا دورہ تحصیل ہسپتال ،طبی سہولیات کا جائزہ
ڈسکہ(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے تحصیل ڈسکہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈسکہ میں طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا
جبکہ ستھرا پنجاب کے تحت جاری صفائی آپریشنز کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز میاں سرمد حسین، اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر اور ایم ڈی ستھرا پنجاب سیالکوٹ مزمل الیاس بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments