پنجاب میں اڑھائی سال میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری :شافع

پنجاب میں اڑھائی سال میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری :شافع

کے پی کے میں 13سال کے دوران پی ٹی آئی ایک جنرل ہسپتال بھی نہ بنا سکی

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین نے گجرات کا دورہ کیا جہاں مرکزی انجمن تاجران صرافہ بازار کی تقریبِ حلف برداری میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔صوبائی وزیر نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا اور کامیابی پر مبارکباد دی۔صدر مرکزی انجمن تاجران صرافہ بازار سیٹھ ارشد علی صراف، سینئر نائب صدر وحید کرامت، سیکرٹری جنرل حافظ ایوب صراف ودیگر نو منتخب عہدیداروں نے حلف اٹھایا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شافع حسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے اڑھائی سال میں ریکارڈ ترقیاتی سکیمیں مکمل کیں ،گزشتہ اڑھائی سال میں پنجاب کے مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں 13سال تک برسر اقتدار رہنے والی پی ٹی آئی کی حکومت وہاں ایک بڑاجنرل ہسپتال نہ بنا سکی ،وہاں دہشت گردی اور کرپشن کا راج رہا ، امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث ایمرجنسی اور گورنر راج لگانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ شجاعت حسین کی قیادت میں ترقی کے لحاظ سے گجرات کا نقشہ بدل دیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...