وزیرآباد :پیرافورس کی جانب سے مین بازار میں تجاوزات کا جائزہ
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پیرا فورس کے انسپکٹر حمزہ منیر کا عملے کے ہمراہ مین بازار وزیرآباد میں تجاوزات کا معائنہ، دکانداروں کو تجاوزات کے خاتمے اور بازار کو کشادہ رکھنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔
تاجروں کو آگاہ کیا کہ د کانوں کے باہر سامان رکھ کر فٹ پاتھوں اور گزرگاہوں کو بند کرنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ واضح رہے کہ مین بازار میں فٹ پاتھوں پر تجاوزات، موٹر سائیکلوں کی پارکنگ اور چنگ چی رکشوں کی آمدورفت کے باعث شہریوں کو پہلے ہی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments