حافظ آباد8:ٹیموں پر مشتمل انسداد سموگ سکواڈ قائم
سکواڈ کسانوں میں آگاہی کیساتھ ساتھ فصلوں کو جلانے پر بھی کارروائیاں کریگا
حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ،محکمہ زراعت اور محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے انسداد سموگ سکواڈ قائم کر دیا گیا ۔8ٹیموں پر مشتمل انسداد سموگ سکواڈ موٹر ویز اور دیگر دیہی علاقوں میں فصلوں کی باقیات کوجلانے کے نقصانات بارے کسانوں، زمیندارو ں میں آگاہی کے ساتھ ساتھ فصلوں کو جلانے والوں کے خلاف کارروائیاں بھی کریگا ۔ڈپٹی کمشنر سید حسین بہادر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت کے مطابق ماحول کو خوشگوار اور صحت مند بنانے ،سموگ کی روک تھام اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف کارروائیوں کیلئے ضلعی انتظامیہ،محکمہ زراعت اور محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں ، انسداد سموگ سکواڈ موٹر وے ایم ٹو اور موٹر وے ایم فور سمیت دیگر دیہی علاقوں میں 24 گھنٹے مانیٹرنگ اور سرویلینس اور خلاف ورزی پر کارروائیوں میں مصروف ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف نے بتایا کہ جدید مشینری کے استعمال، بروقت اور موثر اقدامات کے باعث اس سال فصلوں کی باقیات جلانے میں نمایاں کمی آئی تاہم مختلف مقامات پر خلاف ورزی پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments