ن لیگ کی سابق رکن اسمبلی حصول انصاف کیلئے کنزیومر پروٹیکشن کونسل پہنچ گئیں

ن لیگ کی سابق رکن اسمبلی حصول انصاف  کیلئے کنزیومر پروٹیکشن کونسل پہنچ گئیں

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن)کی سابق رکن قومی اسمبلی شاہین اشفاق انصاف کے حصول کیلئے ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل گوجرانوالہ کے دفتر پہنچ گئیں۔

انہوں نے نیو ورائٹی جیولرز کے خلاف آن لائن پلٹ فارم کنزیومر پروٹیکٹ ایپ کے ذریعے شکایت دائر کردی۔ شاہین اشفاق کے مطابق انہوں نے نیو ورائٹی جیولرز کو تقریباً دو تولے وزنی دو چوڑیاں سے ایک چوڑی تیار کر انے کیلئے دی تھی ،ان کا الزام ہے کہ متعلقہ جیولرز چوڑیاں واپس کر رہا ہے اور نہ ہی قیمت ادا کر رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...