ولیمے کے روز دلہن کا قتل ،مقدمے میں نامزد مقتولہ کی دوست گرفتار
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)چند روز قبل ولیمے کی تقریب سے واپسی پر فائرنگ کرکے قتل کی جانے والی دلہن صبا کے افسوس ناک واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
جہاں پولیس نے مقدمے میں نامزد مقتولہ کی دوست کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے بھی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ملزموں کو بیرونِ ملک فرار ہونے سے روکنے کیلئے ضروری اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں، تفتیشی حکام کی جانب سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ ملزموں کے اہلِ خانہ واردات سے قبل ہی اس معاملے سے آگاہ تھے ۔ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments