984جعلی رجسٹریوں کی تحقیقات،1ماہ میں 5پٹواری تبدیل

984جعلی رجسٹریوں کی تحقیقات،1ماہ میں 5پٹواری تبدیل

لدھیوالہ سرکل میں پٹواری چارج لینے سے گریزاں ،امور متاثر ، شہریوں کو مشکلات

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )پٹوار سرکل لدھیوالہ وڑائچ میں 984مبینہ جعلی رجسٹریوں کے انتقالات کی اینٹی کرپشن تحقیقات کے بعد پٹواری تعیناتی سے گریزاں، ایک ماہ میں5پٹواری تبدیل ہونے کے باوجود مستقل تعیناتی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا۔ اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کے باعث پٹواری اس حلقے کا چارج لینے سے گریز کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں پٹوار سرکل لدھیوالہ وڑائچ میں انتظامی امور متاثر ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایک ماہ کے دوران 5پٹواری تبدیل ہو چکے تاہم مستقل تعیناتی کا معاملہ حل نہیں ہو سکا۔ پٹواریوں کی بار بار تبدیلی سے زمینوں کے ریکارڈ کی دیکھ بھال فرد ملکیت کے اجرا اور انتقالات کے سلسلے میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔984 مبینہ جعلی رجسٹریوں کے انتقالات کا معاملہ زمینوں کے ریکارڈ کی شفافیت کے حوالے سے بھی اہمیت اختیار کر گیا ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ معاملے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور محکمہ مال کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مستقل پٹواری تعینات کرکے دفتری امور معمول کے مطابق بحال کئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...