کمپریسر استعمال کرنیوالے سوئی گیس صارفین کیخلاف کارروا ئی

کمپریسر استعمال کرنیوالے سوئی گیس صارفین کیخلاف کارروا ئی

باغبانپورہ ،گرجاکھ،ماڈل ٹا ئون،پیپلز کالونی،مسلم ٹاؤن اور دھلے میں کنکشن منقطع

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گیس پریشر بڑھانے کیلئے کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف سوئی ناردرن گیس ٹیموں کی کارروائی جاری، ٹیموں نے اکتوبر کے مہینے میں اب تک کمپر یسر کا استعمال کرنے والے 150سے زائد گھروں کے میٹر اتار لئے ،کمپریسر استعمال کرنے والوں کا کنکشن منقطع کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کمپر یسر کے بڑھتے ہوئے غیر قانونی استعمال کو روکنے کیلئے 7ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں جنہوں نے باغبانپورہ ،گرجاکھ،ماڈل ٹا ئون،پیپلز کالونی،مسلم ٹاؤن اور دھلے میں کارروائی کرتے ہوئے رواں ماہ کے دوران 150سے زائد گھروں کے میٹر اتار لئے ۔ گلی محلوں میں لگے کمپریسر وں کی وجہ سے صارفین کے گھروں تک گیس نہیں پہنچ پا رہی تھی ۔ سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ کمپریسر کے استعمال کو روکنے کیلئے ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کر رہی ہیں، لوگ کمپر یسر کا استعمال کر کے دوسروں کا نقصان کرتے ہیں،جن کے میٹر اتارے گئے ہیں ان کو بھاری جرمانہ ہو گا اور میٹر بھی سردیوں کے بعد لگائے جائینگے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...