فاطمہ جناح گریجو ایٹ کالج میں ڈیجیٹل آئی ٹی لیب قائم
وزیر تعلیم کا طالبات کیلئے بس فراہم کرنے کا اعلان ، صغریٰ بیگم سکول کا بھی دورہ
گجرات(سٹی رپورٹر )صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے فاطمہ جناح گریجوایٹ کالج فوارہ چوک کا دورہ کیا ،پرنسپل قندیل آصف نے طالبات کے ہمراہ استقبال کیا، اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی ناصر محمود بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر نے کالج میں جدید ڈیجیٹل آئی ٹی لیب کا افتتاح کیا ۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ تقریباً ڈیڑھ سال قبل کالج میں طالبات کی تعداد 400 تھی جو اب 2500 تک پہنچ چکی ۔ وزیر تعلیم نے طالبات کو درپیش سفری مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے بس فراہم کرنے ، کالج عملے کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ بونس دینے کا بھی اعلان کیا۔ پرنسپل قندیل آصف نے کہا کہ کالج میں جدید کمپیوٹر لیب کی سہولت سے طالبات کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہونے اور عصری تقاضوں کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے ۔ وزیر تعلیم نے گورنمنٹ صغریٰ بیگم گرلز ہائی سکول دھول خورد کا بھی دورہ کیا ، انصر محمود دھول ایڈووکیٹ، شفقت محمود اور آصف محمود نے استقبال کیا۔ صوبائی وزیر نے دھول برادران کی تعلیم دوستی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ وزیر تعلیم نے طالبات کی فلاح و بہبود اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے دوپہر کے کھانے کیلئے 50 ہزار روپے د ئیے ۔ رانا سکندر نے سکول میں جدید سائنسی تعلیم، تحقیق، تخلیقی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے جدید سٹیم لیب فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments