عمران اللہ میر گوجرانوالہ چیمبر کی قائمہ کمیٹی کاپر کیبل مینوفیکچرنگ کے چیئرمین مقرر
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ہائی گرین کیبل کے ڈائریکٹر عمران اللہ میر کو گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کاپر کیبل کی مینوفیکچرنگ امور کی قائمہ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں تقریب کے دوران صدر شیخ غلام حسین حج نے عمران اللہ میر کو نوٹیفکیشن دیا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر ارشد مغل، نائب صدر رانا فرحان، ایگزیکٹو ممبر بائو ایوب مہر، سینئر ممبر صغیر بٹ، کبیر بٹ، فرقان عزیز، احتشام شامی، محمد منیر، فر حان ربانی بھی موجود تھے ۔ چھٹی مرتبہ قائمہ کمیٹی کا چیئرمین بننے پر عمران میر کا کہنا تھا کہ وہ چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments