سیالکوٹ:قتل کے مجرم کو عمر قید ،81 لاکھ روپے دیت ادا کرنے کا حکم

سیالکوٹ:قتل کے مجرم کو عمر قید ،81  لاکھ روپے دیت ادا کرنے کا حکم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )عدالت نے مقدمہ قتل میں ملوث مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی ۔

ایڈیشنل سیشن جج رائے محمد خان کی عدالت میں تھانہ ہیڈ مرالہ کا قتل کا مقدمہ مجرم رشید کے خلاف زیر سماعت تھا۔ سماعت مکمل ہونے پر فاضل جج نے مجرم رشید کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 2 لاکھ روپے مقتول کے ورثا کو بطور ہرجانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا ، ملزم کو مقتول کے ورثا کو 81 لاکھ 3ہزار 995 روپے بطور دیت ادا کرنے کا حکم سنایا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...