ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے انتخابات 12 دسمبر کو ہونگے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 12 دسمبر کو ہونگے ۔
چیئرمین الیکشن بورڈ مجسم زرخیز انور خان کی زیر صدارت اجلاس میں ممبران امجد عباس، وقاص باجوہ، سابق صدور مقصود بھٹی، عرفان اﷲ وڑائچ ،سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار شہباز شمس نے شرکت کی۔ شیڈول کے مطابق 13 تا 14 نومبر صبح 10 سے سہ پہر 3 بجے تک کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے ، حتمی فہرست 21 نومبر کو آویزاں کی جائے گی۔ 12 دسمبر ہفتہ کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments