محلہ ڈپٹی باغ میں 15روز سے پانی کی فراہمی معطل

محلہ ڈپٹی باغ میں 15روز  سے پانی کی فراہمی معطل

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) محلہ ڈپٹی باغ میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔

ٹیوب ویل کی موٹر گزشتہ 15روز سے خراب ہونے کے باعث علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں اور شہریوں کو روزمرہ ضروریات پوری کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ بارہا توجہ دلانے کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔ شہریوں نے ایم ڈی واسا اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتِ حال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹیوب ویل کی موٹر مرمت کروا کر پانی کی فراہمی بحال کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...