ایتھوپیا میں سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرینگے :سفیر
ڈاکٹر عمر حسین سے گوجرانوالہ ‘سیالکوٹ ‘وزیر آباد کے کاروباری افراد کی ملاقات وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایتھوپیا میں سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کریں گے ،پاکستانی سرمایہ کار ہر شعبہ میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں،
وہاں سستی بجلی کی فراہمی اور ٹیکس فری زون بنائے گئے ہیں صنعتی شعبہ میں کافی پوٹینشل موجود ہے ، پاکستانی سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، ایتھوپیا 13 کروڑ افراد کی آبادی پر مشتمل ملک ہے ، سرمایہ کاری اور کاروبار کے لئے بڑی مارکیٹ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر عمر حسین عبا نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور وزیرآباد کے کاروباری افراد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام آئی سیٹ یونیورسٹی گوجرانوالہ کے چانسلر فیصل منظور نے کیا تھا ، اس موقع پر وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر راشد رفیق بھٹہ بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر عمر حسین نے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں اور افراد کے درمیان روابط مضبوط بنانے اور باہمی تجارت کو فروغ دینے پر زور دیا۔اس موقع پر راشد رفیق بھٹہ نے ایتھوپیا کے سفیر کو وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کیا اور کہا کہ وہ جلد وزیرآبادکا دورہ کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments