گجرات چیمبر میں ای بزنس سہولت سنٹر بنایا جائیگا :کمشنر

 گجرات چیمبر میں ای بزنس سہولت سنٹر بنایا جائیگا :کمشنر

ڈپٹی کمشنر کیساتھ چیمبر آف کامرس کا دورہ ، کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں

گجرات(سٹی رپورٹر )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کے ہمراہ گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیمبر کے صدر ملک مظہر اقبال اعوان، گروپ لیڈر و سابق میئر و رکن صوبائی اسمبلی حاجی ناصر محمود، گروپ لیڈر اشفاق احمدرضی، سینئر نائب صدر غلام محی الدین، نائب صدرسفران ناظر، چیئرمین پیفما ملک صفدر اور ممتاز کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔ملاقات میں ون ونڈو سہو لت سینٹر میں مزید سہولیات، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، صنعت و تجارت کو درپیش مسائل اور سرکاری و انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمشنر نے بتایا کہ چیمبر آف کامرس میں پنجاب ای بزنس سہولت پورٹل قائم کیا جائے گا، تاکہ چیمبر سے متعلقہ مسائل کو ایک ہی جگہ پر مو ثر اور فوری طور پر حل کیا جا سکے ۔ اس موقع پر صنعتی نمائش کے انعقاد اور ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی (ڈی آر سی) کے قیام و فعالیت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے کاروباری برادری کے ساتھ رابطے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صنعت و تجارت کے مسائل کے حل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...