گجرات:چوری کی وارداتوں میں ملوث عدیلا گینگ قابو آگیا
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)ڈی پی او فیصل شہزاد کی زیر قیادت تھانہ شاہین چوک پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث 3رکنی عدیلا گینگ گرفتار کرکے 4 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔
ایس ایچ او تھانہ شاہین انسپکٹرانجم شہزاد کی قیادت میں ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لا کرچوری کی وارداتیں کرنے والا 3 رکنی عدیلا گینگ گرفتار کرلیا ، ملزموں میں عدیل احمد سکنہ لنڈپور،جواد اسد سکنہ نارووالی اورشہروز سکنہ محلہ خالدآباد شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments