ذہنی معذور شخص پر تشدد ،سکیو رٹی گارڈزسمیت 5گرفتار
کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی:ڈی پی او حافظ آباد
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )حافظ آباد کے ٹیولپ سٹی میں ذہنی معذور شخص پر تشدد کے واقعہ کا ڈی پی او نے نوٹس لے لیا، پولیس نے 3گارڈز اور سپروائزر سمیت 5ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ تھانہ صدر حافظ آباد کی حدود میں واقع ٹیولپ سٹی میں ذہنی معذور شہری کو سکیورٹی گارڈز اور سپروائزر نے مل کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ڈی پی او کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3سکیورٹی گارڈز اور سپروائزرسمیت 5ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او فواد احمد کا کہنا ہے کہ ذہنی معذور شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments