کیڈٹ کالج فتح جنگ میں آل پاکستان مبا حثہ،پلندری کالج کا پہلا نمبر

کیڈٹ کالج فتح جنگ میں آل پاکستان مبا حثہ،پلندری کالج کا پہلا نمبر

گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ نے دوسری پو زیشن حاصل کی ، طلبہ میں انعامات تقسیم

اسلام آ باد ( دنیا رپور ٹ ) کیڈٹ کالج فتح جنگ میں آل پاکستان مباحثے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے مشہور کیڈٹ کالجز اور سکولز نے شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر نبی بخش جمانی تھے جبکہ جیوری میں پروفیسر عبدالرحمان اور پروفیسر ڈاکٹر ظفراللہ بیگ شامل تھے ۔کیڈٹ کالج فتح جنگ میزبان کالج کے طور پر اپنی پہلی پوزیشن سے دستبردار ہو گیا، ٹرافی اور نقد انعام کیڈٹ کالج پلندری کے حصے میں آیا جبکہ دوسرے انعام کے مستحق گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ کے کیڈٹ حماد خالدقرار پائے ۔ دانش سکول جنڈ،گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین فتح جنگ اور ایف جی گرائمر ہائی سکول فتح جنگ کی طالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر ا نہیں خصوصی سر ٹیفکیٹ اوراعزازی شیلڈ دی گئی ۔ آخر میں چیئرمین بورڈ آف گورنرز صاحبزادہ انوار احمد نے مہمان خصوصی کو کالج کی شیلڈ پیش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں