وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب
اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل ہو گا۔
پی ایم سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح نو بجے مجلس شوریٰ کے اجلاس سے قبل بلایا گیا جس میں اہم قومی اور بین الاقوامی امور پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں خطے میں بڑھتی کشیدگی اور جنگی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور ایران-اسرائیل کشیدگی سمیت علاقائی صورتِ حال پر بریفنگ دی جائے گی۔
اِسی طرح قومی سلامتی سے متعلق امور بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، ملک کی داخلی صورتحال،افغانستان کے خلاف کارروائیوں پر مشاورت کی جائے گی اور امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہروں پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں احتجاجی مظاہروں کے سکیورٹی پہلوؤں کا جائزہ اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور ہو گا، کابینہ اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے اور اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔