وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس، مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر غور
اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی سکیورٹی پر اعلیٰ سطح اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بدلتی عالمی سکیورٹی اور ملک بھر میں امن و امان کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جس میں پاکستان کی مغربی سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے جاری جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کا جائزہ لیا۔
شرکاء نے پاک افواج اور فضائیہ کی جانب سے فتنہ الخوارج کی سرکوبی کے لیے مؤثر، جامع کارروائیوں کی تعریف کی، شرکاء کا پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور وقار کی ہر قیمت پر حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں امریکہ و اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال اور مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک میں ہونے والے حملوں کے بعد کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔
علاوہ ازیں عالمی سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں جامع و متفقہ قومی خارجہ و داخلہ پالیسی کی تشکیل کے عزم کا اعادہ کیا۔