امریکا ،اسرائیل کے ایران پر حملے خطے میں کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں: روسی مندوب

اسلام آباد :(دنیا نیوز) روسی مندوب برائے اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے خطے میں خطرناک کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ روس اور چین نے سلامتی کونسل اجلاس کی درخواست کی تھی، ’ بین الاقوامی امن کا لاحق خطرات‘ کے سبب درخواست کی تھی۔

روسی مندوب نے کہا کہ 28 فروری کی صبح امریکا اور اسرائیل نے ایران میں بڑے پیمانے پر حملے شروع کیے، حملوں میں سیاسی قیادت اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، ایرانی حکام کے مطابق 24 صوبوں میں 200 سے زائد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مناب میں لڑکیوں کے اسکول پر حملے میں درجنوں بچوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں،امریکی اور اسرائیلی کارروائیاں یو این چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں، یہ حملے خطے کو انسانی اور معاشی بحران کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں