پاکستان کی اصل ثقافت قرآن مجید اور نعت خوانی،نور الحق

پاکستان کی اصل ثقافت قرآن مجید اور نعت خوانی،نور الحق

قاری سید صداقت نے پوری دنیا میں قرآن مجید کا جھنڈا بلند کیا،خطاب

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا،پاکستان کی اصل ثقافت قرآن مجید اور نعت خوانی ہے ،قرآن مجید اور نعت خوانی کے کلچر کو آگے بڑھانا وقت کی ضرورت ہے ،قاری سید صداقت نے پوری دنیا میں قرآن مجید کا جھنڈا بلند کیا،قرآن مجید سے وابستہ لوگوں کو دنیا اور آخرت میں نوازنے کا وعدہ ہے ،روز قیامت حافظ قرآن کے والدین کے سر پر تاج سجایا جائے گا،ان خیالات کا اظہارانھوں نے گزشتہ روز پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ قاری سید صداقت علی کو ملنے والے تمغہ حسن کارکرگی کی تقریب پذیرائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے سینیٹر فیصل جاوید سمیت دیگر علما نے خطاب نے بھی خطاب کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں