عمران خان بھی نظام کے قیدی بن چکے ، منہاج القرآن

 عمران خان بھی نظام کے قیدی بن چکے ، منہاج القرآن

دم توڑتی تبدیلی انقلاب کی راہ ہموار کر رہی ہے ، رفیق انجم،تقریب سے خطاب

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ انجینئررفیق نجم نے کہا ہے کہ شہرت اور اہلیت دو مختلف چیزیں ہیں،عمران خان بھی نظام کے قیدی بن چکے ،ادارے تباہ، عوام فاقوں پر مجبور ہیں ،تنظیمات عوامی رابطہ مہم تیز کردی ،دم توڑتی تبدیلی انقلاب کی راہ ہموار کر رہی ہے ،کارکنان کی مسلسل تربیت انہیں راہ ہدایت پر رکھتی اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج اسلامک سینٹر کری روڈ میں تحریک منہاج القرآن کی تنظیمی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ضلع بھر سے ذیلی تنظیمات کے نومنتخب عہدیدار شریک ہوئے ۔اس موقع پر ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن مرزا آصف نے سہ ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کش ملکی نظام بارے ڈاکٹر طاہر القادری کی ہر بات سچ ثابت ہوئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں