تحفظ ختم نبوت کانفرنس آج لیاقت باغ میں ہوگی ،تیاریاں مکمل
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیرہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت و دفاع پاکستان کانفرنس آج لیاقت باغ راولپنڈی میں ہوگی۔۔۔
کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،کانفرنس مرکزی امیر مولانا پیرحافظ ناصرالدین خاکوانی اور نائب امیر مولانا خواجہ عزیز احمد کی زیرصدارت ہوگی، کانفرنس میں مولانا فضل الرحمن ، مولانا اللہ وسایا، مولانا زاہدا لراشدی ، لیاقت بلوچ ، شاہ اویس نورانی ودیگر شرکت وخطاب کرینگے ،علماء نے کہا ہے کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام 7ستمبر 1974کے عظیم فیصلے کی یاد میں ماہ ستمبر ختم نبوت کے طورپر منایا جارہا ہے ،7ستمبر مسلمانان عالم کے لئے فتح مبین کا دن ہے اس دن قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قراردیا گیا تھا، علماء نے کہا کہ جب تک سول ا ور اہم پوسٹوں سے قادیانیوں کو نہیں ہٹایا جاتا اسوقت تک ملک عزیزمیں امن قائم نہیں ہوسکتا،وطن عزیز میں قادیانی فتنہ کی اسلام وآئین کے منا فی سر گرمیوں کے آگے بند باندھنا ہوگا۔