ایف نائن پارک میں ادبی میلہ شروع ، اتوار تک جاری رہیگا

 ایف نائن پارک میں ادبی میلہ شروع ، اتوار تک جاری رہیگا

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ،خصوصی رپورٹر ) آکسفورڈ یونیورسٹی پریس اور سی ڈی اے کے اشتراک سے نویں اسلام آباد لٹریری فیسٹیول (ادبی میلہ) کا آغاز جمعہ کے روز گندھارا سٹیزن کلب ایف نائن پارک میں ہوگیا جو اتوار کے روز تک جاری رہے۔۔۔

 گا، ادبی میلے کا عنوان People, Planet and Possibilities رکھا گیا، افتتاحی تقر یب میں برطانوی ہائی کمشنر،مرتضیٰ سولنگی سمیت وفاقی وزراء، سینئر صحافیوں ، ادب اور فنون سے تعلق رکھنے والی بڑی شخصیات ، اعلیٰ افسران، سیاستدانوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،افتتا حی تقریب میں خصوصی طور پر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا، اسی طرح اردو کو بطور سرکاری زبان استعمال کرنے پر زور دیا گیا، میلے میں ملک کے مشہور شاعر فیض احمد فیض کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، پہلے روز انتظار حسین آڈیٹوریم میں پروگرام \"اقبال: ایک عہد ساز شاعر\" پیش کیا گیا جس میں پاکستان بننے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ، پروگرام میں ملک کے نامور سکالرز نے حصہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں