ڈرامہ فیسٹیول اختتام پذیر، پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام تین روزہ ڈرامہ فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا، آخری روز مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا گروپس نے سٹینڈ آپ کامیڈی ۔۔صوفی ڈانس پیش کئے ، نسٹ ڈارمیٹک کلب نے سٹیج پلے پیش کیا
قائد اعظم ڈ را میٹک کلب نے سٹینڈ آپ کامیڈی پیش کی، بی این یو لاہور نے ڈانس پیش کیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی ٹی وی کی فنکارہ، ماڈل اور پروڈیوسر سعدیہ حیات نے فیسٹیول میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے ۔