وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی، سیکرٹری اطلاعات کا ڈی جی ریڈیو سعید احمد کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد(نامہ نگار)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سعید احمد شیخ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا والدہ دنیا کی انمول ہستی ہے جس کا نعم البدل نہیں۔ والدہ کا انتقال اولاد کیلئے بڑا سانحہ ہے، دکھ کی اس گھڑی میں سعید احمد کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور تعزیتی بیان میں سعید احمد شیخ اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا سعید احمد شیخ کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔