این ایچ ایف بستی میں جامع مسجد، سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

این ایچ ایف بستی میں جامع مسجد، سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) نیشنل ہائی وے فاؤنڈیشن کی رہائشی بستی میں وفاقی وزیر مواصلات شاہدا شرف تارڑ نے جامع مسجد اور سکول کا باقاعدہ سنگ بنیاد ر کھ دیا۔

انہوںنے این ایچ اے حکام کو ہدایت کی کہ تمام رہائشی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے بر وقت مکمل کئے جائیں۔ اس موقع پرچیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ارشد مجید مہمند، چیئرمین این ایچ ایف نسیم خٹک و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر مواصلات اور چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی بھرپور کوششوں سے این ایچ ایف اور ڈی ایچ اے کے مابین ایک اشتراکی معاہدہ بھی ہوا ہے جس کے تحت دونوں ہاؤسنگ سوسائٹیاں سہولیات کی فراہمی میں تعاون کریں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں