ڈی سیز ، اے سیز امتحا نی مراکز کے دورے کر یں، کمشنر راولپنڈی

 ڈی سیز ، اے سیز امتحا نی مراکز کے دورے کر یں، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز و متعلقہ ڈویژنل ہیڈز اپنے اپنے دائرہ کار میں موجود بورڈ کے امتحانی مراکز کا دورہ کریں۔

امتحانی مراکز پر انتظامات کا جائزہ اورنگران عملہ کی ورکنگ کی بھی پڑتال کی جائے ۔ شفاف امتحانات کے انعقاد میں ضلعی انتظامیہ تعلیمی بورڈز کو بھرپور سپورٹ کرے ۔طلباو طالبات کو پُرسکون ماحول دینا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ امتحانی مراکز میں نقل اور غیرمتعلقہ افراد کی مداخلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، سی ای او ایجوکیشن، ڈائریکٹر کالجز و دیگر نے شرکت کی۔ دریں اثنا کمشنر راولپنڈی نے رکھ دھمیال قبرستان کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ قبرستان کے لئے تین ایمبو لینسز اور ایک میت گاڑی مختص کی گئی ہے ۔ قبرستان میں اقلیتوں کو ان کی آبادی کے تناسب سے جگہ الاٹ کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ قبرستان میں جاری کام کو جلد مکمل کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں