سیف سٹی پراجیکٹ کی جلد تکمیل یقینی بنا ئی جا ئے ، آر پی او

 سیف سٹی پراجیکٹ کی جلد تکمیل یقینی بنا ئی جا ئے ، آر پی او

راولپنڈی(خبر نگار)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے ریجنل دفتر میں سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی،نمائندگان سیف سٹی، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ودیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی، سیف سٹی پر اجیکٹ کی موجودہ پراگریس کے بارے میں بتایا گیا پراجیکٹ پر 70فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے ، تمام ادارے اسے جلد ازجلد مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ آر پی او نے کہا تمام متعلقہ ادارے بہترین معیار اور تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پراجیکٹ کی جلد تکمیل کو یقینی بنائیں، آئندہ ہفتہ وار بنیاد پر پراجیکٹ کی پراگریس جانچنے کے لیے اجلاس کا انعقاد کیا جائے گاجس میںتمام متعلقہ محکموں کے افسران شرکت کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں