ججوں کا خط خالصتاً عدالتی معاملہ، متنازعہ نہ بنایا جائے، طارق فضل

 ججوں کا خط خالصتاً عدالتی معاملہ، متنازعہ نہ بنایا جائے، طارق فضل

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)مسلم لیگ(ن)کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ ججوں کا خط خالصتا ًعدالتی معاملہ ہے اس میں کسی سیاسی جماعت کو دخل دینے کا کوئی حق حاصل نہیں۔۔۔

اگر کسی کے تحفظات ہیں تو انہیں اداروں سے رجوع کرنا چاہئے جبکہ بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات انتظامی نوعیت کی سرکاری ملاقات تھی ،پی ٹی آئی کی طرف سے اس معاملے کو متنازعہ بنانے کی کوشش درست طرز عمل نہیں ہے ۔ بدھ کو بیرسٹر عقیل ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خط کا معاملہ اس وقت سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس معاملے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی نے اس معاملے سے الگ رہنے کا فیصلہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں