سی ڈی اے : پلاٹوں کی الا ٹمنٹ ، ٹرانسفر پر عائد پابندی ختم

 سی ڈی اے : پلاٹوں کی الا ٹمنٹ ، ٹرانسفر پر عائد پابندی ختم

اسلام آباد (ماہتاب بشیر/خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے نے پلاٹوں کی الاٹمنٹ ،ٹرانسفر، نو ڈیمانڈ سرٹیفکیٹ پراسیس پر لگائی گئی پابندی اٹھا لی ،چیئر مین سی ڈی اے کی منظوری سے شعبہ لینڈ اینڈ ری ہیبی لیٹیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

سی ڈی اے نے 17 جنوری 2024کو ایک مراسلہ کے ذریعے پلاٹوں کی الاٹمنٹ ، ٹرانسفر اور این ڈی سی جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی ۔ یوں چند افراد کی جانب سے یہ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی پہنچا ۔ جسٹس بابر ستار نے 17 جنوری کے مذکورہ احکامات کو بھی کالعدم قرار دے دیا جس کے بعد سی ڈی اے نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی لیکن وہ بھی مسترد کر دی گئی۔ مذکورہ عدالتی احکامات کے باوجود سی ڈی اے نے کئی ماہ تک التوا کے بعد اٹھارہ اپریل کو پابندی اٹھانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں