وزارت تعلیم :بجٹ اختیارا ت تعلیمی اداروں کے سربر اہوں کو منتقل

  وزارت تعلیم :بجٹ اختیارا ت تعلیمی اداروں کے سربر اہوں کو منتقل

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان کو بااختیار بنانے کے لیے وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا ایک اور اہم اقدام، سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی نے پرنسپل اکاؤنٹس آفیسر کے طور پر بجٹ کے اختیارات اداروں کے سربراہان کو منتقل کر دئیے ۔

ایف ڈی ای کو اس حوالے سے احکامات جاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ وزارت کی جانب سے ایک اور نوٹی فکیشن میں تمام تعلیمی اداروں میں گریڈ بیس کے ٹیچنگ سٹاف اور گریڈ سترہ کے نان ٹیچنگ سٹاف کی ٹرانسفر و پوسٹنگ کے اختیارات ایف ڈی ای سے لیکر متعلقہ تعلیمی اداروں کے سر براہان کے سپرد کر د ئیے گئے ہیں ، دونوں تعلیمی اداروں کے سر براہان آپس میں مشاورت سے فیصلے کرنے کے مجاز ہوں گے ۔ اس سے قبل وفاقی نظامت تعلیمات کے ڈائریکٹرز کے اختیارات بھی پرنسپلز کو منتقل کردئیے گئے تھے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں