کسٹ کے طلبا کا دور ہ سیف سٹی ، جدید تکنیکی نظام کامشاہدہ

کسٹ کے طلبا کا دور ہ سیف سٹی ، جدید تکنیکی نظام کامشاہدہ

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبا کے وفد نے سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کیا، اس موقع پر وفد نے جدید تکنیکی نظام کامشاہدہ کیا ۔

 وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ، ڈیٹا ہب یونٹ، جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سینٹر ہال کا دورہ کروایا گیا اور اس کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بھی آ گاہ کیاگیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل سیف سٹی اور ڈی ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن نے طلبا کے وفد کو دورہ کروایا اور بتایا کہ سیف سٹی اسلام آباد جدید تکنیکی منصوبے کے ذریعے مختلف شعبہ جات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور جرائم کا 42 فیصد سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے حل کیا جاتا ہے ، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چہروں کی شناخت کرنے والے کیمرے لگائے گئے ہیں جو مشکوک عناصر کی نشاندہی کرتے ہیں۔ وفد نے پولیس کے جدید تکنیکی نظام کو سراہا اور اس کامیاب دورے پر سی پی او سیف سٹی و ٹریفک اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں