اُمہ فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کرے،جماعت جلالیہ

اُمہ فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کرے،جماعت جلالیہ

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) جماعت جلالیہ پاکستان کے سربراہ علامہ الحاج پیر سید مفتی محمد نوید الحسن شاہ مشہدی نے کہا ہے کہ علمائے کرام کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق تبلیغ دین کا فریضہ انجام دینا چاہیے۔

 موجودہ صدی عالمگیر غلبہ اسلام کی ہے، اسلام غالب ہوکر رہے گا، اُمہ فلسطینیوں کی مکمل حمایت کا اعلان کرے، اسرائیلی بربریت کو رکوانے کیلئے آگے بڑھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم حنفیہ جلالیہ علی المرتضیٰ میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر تیرہویں سالانہ تقریب بسم اللہ و افتتاح بخاری شریف میں کیا۔ تقریب میں ملک بھر سے مشائخ عظام، علمائے کرام اور مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے تحت منعقدہ امتحانات میں مختلف درجات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات دیئے گئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں