قراقرم گریجویٹ سکول:پی ایچ ڈی میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ

قراقرم گریجویٹ سکول:پی ایچ ڈی میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے قراقرم گریجویٹ سکول کے تحت سمسٹر بہار 2024پی ایچ ڈی اور ایم ایس میں داخلوں کیلئے این ٹی ایس طرز کا انٹری ٹیسٹ منعقد کیا۔۔

 ٹیسٹ میں ساڑھے تین سو سے زائد طلبا نے شرکت کی۔ انٹری ٹیسٹ کے دوران وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے سینئر انتظامی و تدریسی آفیسرز کے ہمراہ سینٹرز کا دورہ کیا اور ٹیسٹ کیلئے کئے جانے والے بہترین انتظامات اور گریجویٹ سکول میں تدریس اور تحقیق کے معیار کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ قراقرم گریجویٹ سکول شروع کرنے کا مقصد گلگت بلتستان میں تحقیقی کلچر کو فروغ دینا اور ملازمت پیشہ افراد کو تعلیمی بہتری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں