افواج کیخلاف مہم کے پیچھے دشمن کی ایجنسیاں، عبدالقیوم ملک

افواج کیخلاف مہم کے پیچھے دشمن کی ایجنسیاں، عبدالقیوم ملک

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی نیشنل کونسل کا 62واں اجلاس راولپنڈی میں منعقد ہوا جس کی صدارت سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ملک نے کی جبکہ سوسائٹی کے پیٹرن ان چیف جنرل (ر) فیض علی چشتی مہمان خصوصی تھے۔

اجلاس میں پاکستان کے سارے صوبوں کے علادہ آزاد کشمیر کی نمائندگی کیلئے بھی نیشنل کونسل کے تمام ارکان اور صدور حاضر تھے۔ اجلاس میں پچھلی کانفرنس کے منٹس کی منظوری دی گئی اور سابق فوجیوں کی پنشن میں اضافہ کا مطالبہ کیا گیا، کہا گیا سندھ میں کیڈٹ کالجز کی اشد ضرورت ہے، فوجی فاؤنڈیشن کے مزید ہسپتال سندھ، بلوچستان اور کشمیر کے دور دراز علاقوں میں قائم کئے جائیں۔ جنرل (ر) عبدالقیوم ملک نے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف نفرت پھیلائی جا رہی ہے، اس مہم کے پیچھے دشمن کی ایجنسیاں ہیں، پاکستان کی قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں