آر پی او کا دورہ سیف سٹی آ فس، منصوبہ جلد مکمل کر نیکی ہدایت

آر پی او کا دورہ سیف سٹی آ فس، منصوبہ جلد مکمل کر نیکی ہدایت

راولپنڈی(خبر نگار )آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے راولپنڈی سیف سٹی دفتر کا دورہ کیا۔۔۔

سیف سٹی پراجیکٹ سے متعلقہ اداروں کے عہدیداران نے سیف سٹی کی بجٹ ایلوکیشن، کیمروں کی تنصیب، ڈیٹا سینٹر کے قیام اور سیف سٹی بلڈنگ کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ آر پی او نے تمام امور کا بغور جائزہ لیا اور پراجیکٹ کو جلد ازجلد جدید معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انکا کہنا تھا کہ سیف سٹی کا قیام راولپنڈی کے عوام کی جان ومال کے تحفظ سمیت ٹریفک کنٹرول کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ سیف سٹی پراجیکٹ کو آئندہ ماہ کے اختتام تک مکمل طور پر فنکشنل کر دیا جائے گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں